حکومت کا اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام کے لیے ڈرونز استعمال کرنے کا فیصلہ

555

اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ موٹروےکی سرویلنس کے لیے ڈرونز استعمال ہوں گے۔

میڈیا رسے گفتگو کرتے ہوئے  فواد چوہدری نے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئےڈرونز اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،30ڈرونزٹڈی دل کےخاتمے کے لیے استعمال کریں گے۔

وفاقی ویز نے کہا کہ ہم ڈرونزکی پالیسی تمام ادروں میں استعمال کریں گے، فصلوں پربیج ڈالنا،اسپرےاورمانیٹرنگ سب ڈرونزسےکیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زراعت میں ڈرونزکا استعمال بےحد ضروری ہے،جدید طریقوں کو اپناتے ہوئے ہی ملک ترقی کرسکتاہے۔