فروغ نسیم نے وزیر قانون کا حلف اٹھا لیا

564

اسلام آباد: بیرسٹر فروغ نسیم نے ایک بار پھر وفاقی وزیر قانون کا حلف اٹھا لیا۔

حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی۔ صدر مملکت عارف علوی نے فروغ نسیم سے وزیر قانون کا حلف لیا۔

خیال رہے کہ بیرسٹر فروغ نسیم نے اپنے عہدے سے استعفیٰ  دیا تھا۔ فروغ نسیم نے سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس میں وفاق کی نمائندگی کی تھی۔