کراچی: ڈاکوں نے لاکھوں روپے مالیت کے 67 بکروں سے بھرا ٹرک لوٹ لیا

799

کراچی:شہر قائد کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں سکھن تھانے کی حدود میں ڈاکوں نے لاکھوں روپے مالیت کے 67 بکروں سے بھرا ٹرک لوٹ لیا،

بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ پانچ مسلح ڈاکوؤں نے ملیر میں بکروں سے بھرے ٹرک کو روکا اور اس میں موجود پانچ افراد کو رسیوں سے باندھ دیا، اور ٹرک کو لے کر فرار ہوگئے۔

بیوپاری کا کہنا تھا کہ 67 جانوروں کی مالیت چالیس لاکھ روپے سے زائد ہے۔

دوسری جانب سکھن پولیس  نےبیوپاری کی درخواست پر واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے،پولیس کوسہراب گوٹھ کے قریب خالی ٹرک مل گیا ہے، تاہم اس میں سے جانور اتار لیے گئے ہیں۔