راولپنڈی میں فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق ،3 زخمی

1004

رالپنڈی :تھانہ چونترہ کی حدود میال گاؤں میں خاندانی دشمنی پردوگروپوں میں فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 9افراد جاں بحق ،3زخمی ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ سے 6خواتین جاں بحق اور 2بچے سمیت3افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چند روز قبل بھی ان دونو گروپوں میں تصادم ہوا تھا، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لینے کے بعد واقعے کے شواہد اکٹھے کرناشروع کردیا ہے،واقعے میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

صوبائی وزیر قانون پنجاب  راجہ بشارت نے ڈی پی او کو خود تحقیقات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ واقعے سے متعلق معلومات جمع کی جارہی ہیں،سی پی او کو موقع پر فوری بھیج دیا گیا ہے، ذاتی طور پر بھی سی پی او سے رابطے میں ہوں،واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ سی پی او نے بتایا ہے کہ واقعے میں ابھی تک 9افراد جاں بحق ہوئے ہیں، 2گروپوں میں پرانی خاندانی دشمنی پر فائرنگ کی گئی ہے۔