آیا صوفیا میں 86 سال بعد کل نماز جمعہ ادا کی جائے گی

766

انقرہ:ترکی کی معروف آیا صوفیہ مسجد میں 86 سال کے بعد کل نماز جمعہ ادا کی جائے گی جس میں ترک صدر رجب طیب اردوان سمیت ترکی کی اعلی شخصیات شرکت کریں گی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ترک عوام 86 سال بعد آیا صوفیا مسجد میں نماز جمعہ ادا کریں گے۔

آیا صوفیا میں جمعہ کی نماز کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے جبکہ ترک صدررجب طیب اردوان بھی 25 ہزارافراد کی معیت میں جمعہ کی نماز یہاں ادا کریں گے۔

Erdogan visits Hagia Sophia after reconversion to mosque ...

دوسری جانب ترک صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اے آیا صوفیہ… ہوائیں لہراتی رہیں گبند پر آزادی سے، تم ازل سے ہو ہماری اور ہم ہیں تمہارے”۔

یاد رہے کہ 10 جولائی کو ترکی کی عدالتِ عالیہ نے آیاصوفیہ کی عمارت کو مسجد میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد اب اس کے میناروں سے اذان کی صدائیں بلند ہونے لگی ہیں۔