اسرائیلی عوام کا نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

516

تل ابیب: اسرائیلی عوام نے کورونا وبامیں حکومتی ناکامی اور کرپشن میں ملوث ہونے کےالزامات پر اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

اسرائیلی وزیراعظم کیخلاف  کرپشن اور کورونا وائرس کو روکنے میں ناکامی پر عوامی احتجاج زور پکڑ رہا ہے،اسرائیلی شہریوں کی بڑی تعداد نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ کر رہے ہیں جبکہ پولیس مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج کر رہی ہے۔

Protesters in Israel demand Netanyahu resign

گزشتہ روز اسرائیلی حکومت کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا جبکہ درجنوں اسرائیلی عوام نے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر بدھ کو پارلیمنٹ کے راستے بند کردیے،پولیس نے احتجاجی مظاہرین کو گرفتار کیا جبکہ مجمعے کو منتشر کردیا۔

دوسری جانب اسرائیل میں کورونا وائرس تیزی سے پنجے گاڑ رہاہے جہاں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 56 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ 430 افراد اب تک ہلاک ہوچکےہیں ۔

Anti-Netanyahu Protests Erupt in Jerusalem - JOL

اسرائیلی عوام نے حکومت کے پاس اختیارات کیخلاف بھی احتجاج کررہی ہے جبکہ حکومت نے یہ اقدام کورونا وائرس کے پیش نظر اٹھایا تھا تاہم عوام نے نیتن یاہو کی حکومت کے اس فیصلے کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔

اسرائیلی وزیراعظم کو کرپشن الزامات کا سامنا کرنے کے باوجود وزارت عظمیٰ کے منصب پر رہنے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ انہیں کورونا وائرس کی آڑ میں غیرجمہوری طریقے اقدامات کرنے اور ملک کو معاشی بحران کا شکار کرنے جیسے الزامات کا بھی سامنا ہے۔