سستے گھروں کے منصوبے سے ملک میں روزگار کے مواقع بڑھیں گے، وزیراعظم

767

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر ملک کی غریب عوام کیلئے سستے گھروں کی تعمیر کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے اور کہاہے کہ  سستے گھروں کے منصوبے میں تیزی آنے والی ہے،امید ہے  سستے گھروں کے منصوبے سے ملک میں روزگار کے مواقع بڑھیں گےجبکہ پاکستان کی اکانومی دوبارہ مستحکم کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

وزیراعظم کے زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا، صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور بینک حکام بھی شریک ہوئے، وزیراعظم کو سستے گھروں کے لئے قرضوں کے معاملے پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سستے گھروں کے منصوبے میں تیزی آنے والی ہے، اس کے راستے میں حائل رکاوٹیں دور کریں گے،انہوں نے امید ظاہر کی کہ سستے گھروں کے منصوبے سے ملک میں روزگار کے مواقع بڑھیں گے جبکہ پاکستان کی اکانومی دوبارہ مستحکم کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

وزیراعظم نےکہا کہ سستے گھروں کے تعمیراتی کام سے 17 صنعتیں فوری بحال  ہوجائیں گی،دوران اجلاس وزیراعظم کو بینکوں نے ہاؤسنگ قرضوں کا پلان پیش کیا اور بتایا کہ سرمایہ کاری بڑھنے سے کاروبار کے مواقع بڑھیں گے۔