پاکستان: کورونا کے وارجاری،24 گھنٹوں کے دوران 1,763 نئے کیسز رپورٹ

350

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 69 ہزار 191 جبکہ 5,709 مریض انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 15 ہزار 213 ، پنجاب میں 91,129 ،بلوچستان میں 11,517 خیبرپختونخواہ 32,753، گلگت بلتستان میں 1,896، اسلام آباد میں 14,722 اور آزاد کشمیر میں 1,961 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں موزی مرض سے 2,060 پنجاب میں 2,100، خیبرپختونخوا میں 1,158، بلوچستان میں 136، اسلام آباد 162، گلگت بلتستان 45 اورآزاد کشمیر 48 اموات ہوئیں جبکہ 2 لاکھ 13 ہزار 175 افراد مہلک وبا سے مکمل طورپرصحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک 17 لاکھ 99 ہزار 290 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 22 ہزار 408  ٹیسٹ کے دوران 1,763 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 32 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 1,382  مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 1 کروڑ 53 لاکھ 74  ہزار 394 افراد متاثر، 6 لاکھ 30 ہزار 211 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 93 لاکھ 49  ہزار 374 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔