ایٹمی اثاثے:پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

1047

پاکستان نے ایٹمی اثاثوں کی سیکیورٹی میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا۔

‏پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق عالمی ادارہ این ٹی آئی نیو کلیئر سیکیورٹی انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ذمہ دارترین ریاست کے ساتھ ساتھ ایٹمی اثاثوں کی سیکیورٹی کو سب سے زیادہ محفوظ بنانے والا ملک ہے۔

عالمی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے ایٹمی اثاثوں کی سیکیورٹی میں بھارت کو 6 پوائنٹس پیچھے چھوڑ کر اپنے درجے کو 7 پوائنٹس بلند کیا اور دنیا بھر کی ایٹمی اثاثوں کی سیکیورٹی فہرست میں 19 واں نمبر قائم کیا۔

این ٹی آئی نیو کلیئر سیکیورٹی انڈیکس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے نئے ضوابط لاگو کر کے سیکیورٹی کو مؤثر بنایا۔

گلوبل نارمز کیٹیگری میں بھی پاکستان کا پلس ون درجہ بڑھا، تنصیبات کے تحفظ میں بھارت کے 53 پوائنٹس اور پاکستان کا اسکور 58 ہے، ‏تنصیبات کے تحفظ میں47 میں سے پاکستان کا 33 واں اور بھارت کا 38 واں نمبر ہے جبکہ امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اسد مجید نے رپورٹ کا خیرمقدم کیا ہے۔