نیپرا نے کے الیکٹرک کا لائسنس معطل کرنے کا عندیہ دے دیا

1079

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر کے الیکٹرک کو شوکاز کا نوٹس جاری کرتے ہوئے  15روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپرا نے شوکاز کے نوٹس میں کہا ہے کہ کے الیکٹرک نے پاور پلانٹس صلاحیت سے کم پر چلائے، کے الیکٹرک اضافی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت  اور بجلی کے ترسیلی نظام کو محفوظ بنانے میں بھی ناکام رہا ہے۔

شوکاز کے نوٹس میں مزید کہا کہ کے الیکٹرک بجلی کی بلاتعطل فراہمی میں مسلسل ناکام رہی،5سال میں لوڈ شیڈنگ پر کے الیکٹرک کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی گئی،کے الیکٹرک لائسنس کی شرائط پر عملدرآمد میں بھی مسلسل ناکام رہاہے۔