“اللہ کبھی کسی کو دیکر تو کبھی چھین کرامتحان لیتا ہے”

853

ڈربی شائر: نوجوان وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کا پرستار ہوں، اللہ کبھی کسی کو دیکر تو کبھی چھین کرامتحان لیتا ہے۔

ڈربی سے ویڈیو کانفرنس کرتے ہوئے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے کہا کہ سرفراز احمد کا پرستار ہوں، اللہ کبھی کسی کو دیکر تو کبھی چھین کر امتحان لیتا ہے، پہلی یا دوسری چوائس کا پریشر نہیں لیتا، سرفراز سے بھی سیکھ رہا ہوں۔

انگلینڈ میں ٹریننگ کی اچھی سہولیات میسر ہیں جبکہ کھلاڑی بھی خوب محنت کررہے ہیں ، باہر نہیں جاسکتے لیکن انڈور گیمز کے ذریعے خود کو مصروف رکھتے ہیں، کوئی دبا ؤ نہیں ، سرفراز کے ساتھ پوزیشن کیلیے صحتمندانہ مقابلہ ہے،  دونوں کی خواہش ہے کہ پاکستان کیلیے کھیلیں اور اچھا پرفارم کریں۔

سرفراز احمد سے ہمدردی ہونے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ سابق کپتان چیمپئنز ٹرافی کے فاتح ہیں، ان سے محبت کرتا ہوں، مواقع ملیں تو ان کا بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ موجودہ دور میں وکٹ کیپرز بیٹسمین ٹیم کی ضرورت بن گئے ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں وکٹ کیپر بیٹسمین نے کہا کہ کوئی ایک بیٹنگ نمبر ہونا اچھی بات ہے لیکن ٹیم کیلیے کسی بھی پوزیشن پر کھیلنے کیلیے تیار ہونا چاہیے۔