اسلام آباد:شادی ہالز مالکان کا ڈی چوک پر دھرنا

681

اسلام آباد: شادی ہالز مالکان نے کورونا وائرس کی وبا کے باعث ہالز بند ہونے کے بعد اب تک نہ کھلنے پر اسلام آباد کے علاقے ڈی چوک پر  دھرنا دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  ڈی چوک کے دھرنے میں شادی ہالز کے مالکان نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سے مذاکرات کا دور ناکام رہاہے،4ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کو ہے اور شادی ہالزا بھی تک  بند ہیں،جس کی وجہ سے ہزاروں ملازمین بے روزگار ہوگئے ہیں۔

دھرنے کے شرکاء نے مزید کہا کہ مطالبات تسلیم نہ کیے تو دھرنا جاری رہے گا،رات ڈی چوک پر ہی گزاریں گے۔

جبکہ دوسری جانب پولیس نےخاردار تار بچھا کر ریڈزون سیل کردیا ہے، دھرنے کے شرکاء کو روکنے کے لیے نفری میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی علی نواز اعوان نے ڈی چوک  پر پہنچ کر میرج انڈسٹری سے وابستہ افراد  سے گفتگو کی ہے،مظاہرین  نے حکومتی نمائندوں سے بات چیت کے لیے ایک کمیٹی بنادی۔