شہر قائد میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی

849

کراچی: شہر قائد میں تخریب کاری کے خطرے کے پیش نظر سیکورٹی ہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  کراچی میں دہشت گردی کے خطرے کے باعث کلفٹن کے متعدد علاقوں کو سمیت شہر کی کئی اہم سڑکوں کو ٹریفک کیلیے بند کردیا گیا ہے جبکہ سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے گاڑیوں اور موٹرسائیکل سواروں کو روک کر پوچھ گچھ ک جارہی ہے۔

شہرقائد میں سیکورٹی الرٹ محکمہ داخلہ سندھ  کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ  میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹریفک پولیس حکام نے کلفٹن میں سڑکیں ٹریفک کے لئے بند کردی ہیں کیونکہ مختلف ممالک کے قونصل خانے اسی روٹ پر واقع ہیں  جبکہ سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے ٹریفک کو متبادل راستوں کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔

دوسری جانب کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جٹ لینڈ لائنز میں فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا جس کی شناخت اے ایس آئی کی شناخت غلام محمد کے نام سے ہوئی ہے، مقتول آرٹلری میدان تھانے کے شعبہ تفتیش میں تعینات تھا۔