ویکسین سے انسانوں میں مائیکروچپ داخل کرنا مضحکہ خیز بات ہے، بل گیٹس

547

نیویارک: مائکروسافٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس نے ایک نیوز چینل کو دئیے گئے اپنے انٹرویو میں کوروناوائرس ویکسین کے ذریعے مائکروچپ کو انسانوں میں داخل کئیے جانے کی خبر کی تردید کردی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صحافی نے بل گیٹس سے سوال کیا کہ کیا آپ کوروناوائرس ویکسین اسلئیے بنا رہے ہیں تاکہ آپ اس کے ذریعے، ایسی مائیکروچپ جو انسانوں کی حرکات و سکنات پر نظر رکھ سکے، انسانوں میں داخل کرسکیں؟ جس کے جواب میں بل گیٹس نے اس بات کو بے بنیاد اور مضحکہ خیز قرار دیا۔

بل گیٹس کا کہنا تھا کہ ویکسین کے ذریعے انسانوں میں مائیکروچپ داخل کرکے ان کو مانیٹر کرنے کا آئیڈیا کہاں سے آیا، مجھے نہیں معلوم۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ویکسین اوع مائیکروچپ کی باتوں کے درمیان کوئی تعلق نہیں ہے۔

مائیکروسافٹ کے بانی کا یہ بھی کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں ڈاکٹر فوسی اور میں مرکز توجہ ہیں جس کو لیکر ہمارے بارے میں کئی عجیب و غریب باتیں کی جارہی ہیں جن میں سے یہ ایک ہے۔

انہوں نے کہا ڈاکٹر فوسی اور میں عالمی وبا سے پیدا ہونے والے صحت کے مسائل اور اموات میں کمی لانا چاہ رہے جبکہ دوسری طرف ہماری بابت وائرس کے پھیلانے، ویکسین اور مائیکرو چپ کی سازش کا الزام لگایا جارہا ہے۔