محمد عامر کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی منفی آگیا

559

لاہور: فاسٹ باؤلر محمد عامر کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی منفی آگیا۔

دورہ انگلینڈ کی راہ میں حائل محمد عامر اور مساجر عمران خان کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا جس کے بعد دونوں بیرون ملک سفر کے اہل ہوگئے ہیں ۔

محمدعامر اور محمد عمران مقامی ہوٹل کے بائیو سیکیور ماحول میں مقیم ہیں۔

قبل ازیں محمد عامر اور مساجر عمران خان کا پہلا کورونا ٹیسٹ بدھ کو لیا گیا تھا جو منفی آیا تھا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے دورہ انگلینڈ کیلئے حارث روف کی جگہ محمد عامر کو قومی سکواڈ کا حصہ بنایا۔

چیف سلیکٹر وہیڈکوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ دو ٹیسٹ منفی آنے پر محمد عامر انگلینڈ جائیں گے، ٹیسٹ اور ٹی 20 میں وہ کافی تجربہ رکھتے ہیں، کپتان سے مشاورت کے بعد محمدعامر کو سکواڈ کا حصہ بنارہے ہیں۔