کورونا، سی پیک: کسی بھی فرد کو ملازمت سے فارغ نہیں کیا، پاکستانی چینی سفیر

651

اسلام آباد:پاکستانی چینی سفیر ایچ ای یاؤ جینگ کا کہنا ہے کہ سی پیک پروجیکٹس میں کورونا وائرس کے پیش نظر کسی کو بھی ملازمت سے فارغ نہیں کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  پاکستانی چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان پہلا ملک ہے جس کے ساتھ چین ویکسین کی تحقیقی معلومات کا تبادلہ کررہاہے۔

اس موقع پر سینیٹر مشاہد حسین نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران پاک چین باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوگئے ہیں، دونو ممالک ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کے نگہبان ہیں۔