شہباز شریف کے داماد نے برطانوی اخبار اور رپورٹر ڈیوڈ روز پرمقدمہ کردیا

827

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے دامادعلی عمران نے برطانوی اخبار ڈیلی میل  اور رپورٹر ڈیوڈ روز پرمقدمہ کردیا ہے۔

علی عمران نے مقدمے میں موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈیلی میل میں لگائے گئے کرپشن کے الزامات مسترد کرتاہوں،پاکستانی حکومت نے انتقام کی خاطر برطانوی اخبار ڈیلی میل کو استعمال کیا،ڈیلی میل نے جان بوجھ کر بغیر تحقیق کیے کرپشن کے الزامات لگائے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیلی میل میں چھپنے والے الزامات کا مقصد سیاسی انتقام تھا،  میرے خلاف بھی سازش کی جارہی ہے، حبس بے جا میں رکھے گئے افراد پر تشدد کرکے میرے خلاف بیانا ت لیے گئے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل رواں برس 12 مئی کو مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بھی برطانوی اخبار ڈیلی میل کے خلاف مقدمہ کرتے ہوئے ان الزامات کو رد کیا تھا۔