جماعت اسلامی کا حیسکو کیخلاف احتجاج جاری،مختلف مقامات پر بینرز آویزاں

221
حیدرآباد: جماعت اسلامی کیجانب سے لطیف آباد اورسٹی کے مختلف مقامات پر حیسکو کیخلاف بینرز آویزاں ہیں،ضلعی امیر حافظ طاہر مجید اپنی نگرانی میں بینر لگوارہے ہیں

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کے تحت شہرمیں بدترین لوڈشیڈنگ ، اوور بلنگ، ٹرانسفارمر اتارنااورصارفین کے کنکشن کاٹنے پر لطیف آباد اور سٹی میں 100سے زائدمقامات پرامیر جماعت ا سلامی ضلع حیدرآباد کی زیر نگرانی حیسکو کے خلاف بینرز آویزاں کر دیے گئے ۔نائب امراءجماعت اسلامی ضلع حیدرآباد ڈاکٹر سیف الرحمن، عبدالقیوم حیدر، جنر ل سیکرٹری مطاہر خان اور جے آئی یوتھ سندھ کے جنرل سیکرٹری ظہیر الدین شیخ بھی ان کے ہمراہ تھے اس موقع پر حافظ طاہر مجید نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک حیدرآباد سے بجلی کی طویل بندش اوراوور بلنگ ختم نہیں ہوتی جماعت اسلامی عوامی جدو جہد جاری رکھے گی اور عوامی دبا¶ کے ذریعے حکومت کو مجبور کریں گے کہ وفاقی حکومت حیسکو کے تمام معاملات اور معاہدوں کی تفصیلات ایوان اور عوام کے سامنے لائے،حکومت اور نیپراحیسکو کی طرف سے عوامی مسائل حل کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کے بجائے حیسکو کی سرپرستی اور حمایت کر رہی ہے اور حکمران پارٹیاں عوام کے مسائل پر مگر مچھ کے آنسو بہا رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم حیسکو کو متنبہ کررہے ہیں کہ اگرشہریوں کے مسائل جوں کے توں رہے تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت حیسکو کا آڈٹ کرائے اور چیف جسٹس سے درخواست کی کہ عوام کو ریلیف دلانے کے لیے حیسکو مظالم کا نوٹس لیں۔