عید الاضحی اور محرم الحرام پر ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے ،عارف علوی

565
اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کواین ایف سی انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سے متعلق اجلاس میں بریفنگ دی جارہی ہے

اسلام آباد ( آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاﺅ میں کمی کے رجحان کے پیش نظر عوام اور انتظامیہ دونوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ تمام صو بے عید الاضحی اور محر م الحرام کے موقع پر کورونا وائرس ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کر ائیں ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا دورہ کیا ۔این سی او سی کے نیشنل کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان خان نے صدر کا استقبال کیا۔ اس موقع پر صدر کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ فخر امام ،وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری ،چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل خان اور سرجن جنرل لیفٹیننٹ جنرل نگاہ جوہر بھی موجود تھیں جبکہ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور صوبائی چیف سیکرٹریز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی ۔صدر نے وباءکے خلاف زبردست رد عمل اور ملک بھر میں منظم انداز میں