شنگھائی ہوائی اڈے پر ایتھوپیائی ائر لائن کے طیارے میں آتشزدگی

376
شنگھائیـ: ہوائی اڈے کا عملہ ایتھوپیا کے کارگو طیارے میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہا ہے

شنگھائی (انٹرنیشنل ڈیسک) چینی شہر شنگھائی کے پوڈونگ انٹرنیشنل ائر پورٹ پر ایتھوپیائی ائر لائن کے کارگو طیارے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ہوائی اڈے کی انتظامیہ کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا،جب کہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ادھر حکام نے بوئنگ 777 کارگو طیارے آتش زدگی کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ ائر لائنز کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا کہ حادثے کے بعد طیارے کے عملے کو فوری طور پر نکال لیا گیا۔ اس دوران ائر پورٹ پر پروازوں کو کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا اور ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد بحال کردیا گیا۔