کولمبیا میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ‘ 9 فوجی ہلاک

427
بگوٹا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کے بعد جائے حادثہ سے لاشیں اٹھائی جا رہی ہیں

بگوٹا (انٹرنیشنل ڈیسک) کولمبیا میں فوجی ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے 9 فوجی ہلاک ہوگئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق کولمبیا کے جنوب مشرقی علاقے میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔ ہیلی کاپٹر میں 17 اہل کار سوار تھے، جو عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن کے سلسلے میں جارہے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہو سکی اورفوج نے وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ دوسری جانب مقامی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ہیلی کاپٹر گرانے کے پیچھے عسکریت پسندوں کا ہاتھ ہے۔