امریکی ریاست الاسکا میں طاقت ور زلزلہ‘ سونامی کا انتباہ

352
الاسکا: طاقت ور زلزلے نے شاہراہوں میں دراڑیں ڈال دی ہیں‘ مسافر پھنس گئے ہیں

جونیاؤ (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست الاسکا میں شدید زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق الاسکا کے جنوبی شہر شیگنک میں 7.8 کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔ امریکی سونامی وارننگ سسٹم نے خبردار کیا ہے کہ الاسکا کے ساحل ساتھ ملنے والے مقامات پر سونامی کا شدید خطرہ ہے۔ محکمے کے ترجمان نے بتایا کہ سونامی کا باعث بننے والی خطرناک لہریں زلزلہ مرکز سے 300 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہیں۔