شام کے بے گھر باشندے اندرونِ ملک امداد کے منتظر

439
شام: جنگ کے باعث بے گھر ہونے والے باشندے ترکی سے متصل صوبوں حلب اور ادلب میں قائم خیمہ بستیوں میں زندگی گزار رہے ہیں

دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) جنگ زدہ عرب ملک میں اپنے ہی وطن میں بے گھر ہونے والے پناہ گزیں امداد کے منتظر ہیں۔ روس اور چین کی جانب سے شمالی شام میں مزاحمت کاروں کے زیرانتظام علاقوں میں امداد کی ترسیل جاری رکھنے سے متعلق قرارداد کو ناکام بنائے جانے کے بعد پناہ گزینوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ترکی سے متصل شمالی صوبے حلب اور شمال مغربی صوبے ادلب میں جا بہ جا یہ خیمہ بستیاں آباد ہیں، جن میں لاکھوں باشندے پناہ گزینی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ عالمی طاقتوں کی یہ رسہ کشی یوں ہی جاری رہنے سے علاقے میں انسانی المیہ جنم لینے کا خدشہ ہے۔