ٹک ٹاک کا ایپ کو بحال رکھنے کے لیے متعلقہ حکام سے رابطہ

901

ملک میں پاکستان ٹیلی کمیونیکشن (پی ٹی اے) کی جانب سے آخری وارننگ دینے کے بعد ٹک ٹاک کی انتظامیہ نے ایپ کو بحال رکھنے کے لیے بھاگ دوڑ شروع کردی۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق ٹک ٹاک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایپ کو بحال رکھنے کے لیے متعلقہ حکام سےمذاکرات بھی بڑھائےجارہےہیں تاکہ پالیسیوں سےآگاہ رہیں۔

ترجمان نے کہا کہ 98 فیصدناموزوں وڈیوزکوبروقت شناخت اورشکایت پرپہلےہٹادیاجاتاہے، صارفین کوکنٹرولز، تجزیاتی سہولیات اور رازداری کےاختیارات دیےجاتے ہیں۔

ترجمان ٹک ٹاک کا مزید کہنا تھا کہ معاشرتی اقدارکی خلاف ورزی کرنیوالےاکاؤنٹس پرپابندی لگا دی جاتی ہے،غیرمناسب موادکی شناخت اورنظرثانی کیلئےٹیکنالوجیز اورحکمت عملی اپنائی جاتی ہے،ٹک ٹاک کی اوّلین ترجیح قانون کی پاسداری کےساتھ محفوظ ماحول پیداکرنا ہے۔