سندھ حکومت کا پبلک پارکس کھولنے کا اعلان

759

کراچی : کورونا وائرس کی وبا کے باجود سندھ حکومت نے عوام کے لیے پبلک پارکس کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے وضاحتی نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پبلک پارکس ، پبلک گارڈن ، واکنگ ٹریک پر پابندی نہیں ہوگی۔

نوٹی فکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ تھیم پارکس ، تفریح پارکس اور واٹر پارکس پر پابندی ہے۔

کورونا کی وبا کو روکنے کے لیے ضروری ہے کہ عوام ایس اوپیز کا خیال رکھتے ہوئے پبلک مقامات پر سوشل ڈسٹینس کا خیال رکھے۔

یاد رہے کہ تقریبا ساڑھے 4ماہ بعد پبلک پارکس کھولنے کی اجازت دی گئی ، مارچ میں کورونا وائرس کے باعث شہر بھر میں لاک ڈاؤن لگادیا گیا تھا۔

کورونا وائرس کا گراف نیچے جانے کے بعد بہت سے اداروں کو ایس پیز کے ساتھ کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔