پنجاب حکومت کا ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کھولنے کا فیصلہ

739

لاہور: پنجاب حکومت نےعید کے بعد ریسٹورنٹس اور ستمبر کے پہلے ہفتے شادی ہالز ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیر صنعت پنجاب میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا عید کے بعد ریسٹورنٹس کھولنے جارہے ہیں،عید تک ایس او پیز بنا کر وفاقی حکومت کو بھجوائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کورونا کیسز جیسے جیسے نیچے ا?ئیں گے ویسے ویسے سیکٹرز کھولے جائیں گے، شادی ہالز مالکان سے میٹنگ میں یکم ستمبر کو کھولنے پر اتفاق ہوا تھا، شادی ہالز ستمبر کے پہلے ہفتے میں ایس اوپیز کے ساتھ کھولنے کی اجازت دینگے، پنجاب حکومت تنہا نہیں وفاق اور دیگر صوبوں کو ساتھ ملا کر فیصلے کرتی ہے۔