ماں پر تشدد کرنے والا ناخلف بیٹا گرفتار

1155

راولپنڈی: پولیس نے ماں پر تشدد کرنے والے بدبخت بیٹے ارسلان کو راولپنڈی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر راولپنڈی کے علاقے صادق آباد کے رہائشی ارسلان کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ اپنی بیوی کے ساتھ مل کروالدہ پر بہیمانہ تشدد کررہا ہے اور اپنی ماں کیلئے نازیبا زبان بھی استعمال کررہا ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس کی جانب سے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا تھا، تاہم ملزم بیوی کولےکرفرار ہوگیا تھا۔

بعد ازاں  پولیس نےپولیس تشدد کرنے والےناخلف بیٹےکو گرفتار کرلیا۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کی تھی ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ماں جیسی ہستی پر ظلم کرنے والے بیٹے کو فوری طور پر گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔