یوایس ایڈ کے نئے قائم کیے گئے اسکولز نجی شعبےکے حوالے

507

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی موجودگی میں USAID کے نئے قائم کئے گئے 71 اسکولوں کو نجی شعبے کو دینے کے معاہدے پر دستخط کر دیے گئے۔

معاہدے کے تحت  HANDSاور  CFC  یہ USAID کے 71 اسکولوں کو محکمہ تعلیم کی نگرانی میں 10 سالوں تک چلائے گی۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ  یہ معاہدہ حکومت سندھ، CFC اور HANDS کے درمیاں 10 سالوں کیلئے طے پایا ہے یہ 71 اسکول USAID کے سندھ بیسک ایجوکیشن پروگرام کے تحت قائم کیے گئے ہیں ان اسکولز کو قائم کرنے کیلئے آمریکا نے 159.2 ملین ڈالرز جبکہ سندھ حکومت نے 10 ملین ڈالرز کا خرچہ کیا ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ  اس وقت تک صوبے بھر میں 70 اسکول تعمیر ہوچکے ہیں، جن میں 43 اسکول سندھ حکومت نجی شعبے کے تعاون سے چلا رہی ہے۔

تقریب کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ میں سندھ حکومت ملک میں سب سے بہتر کام کر رہی ہے ، امریکن حکومت کی طرف سے یہ اسکول حکومت سندھ کو تعلیم کی بہتری کیلئے ایک تحفہ ہے۔

اس موقع پر وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے بتایا کہ  ان 70 اسکولوں میں سے 25 نئے اسکول صوبے کے 5 اضلاع میں ہیں، یہ 25 اسکول دادو، قمبر- شہدادکوٹ، کراچی اور لاڑکانہ میں ہیں۔