وفاقی حکومت کی وجہ سےاداروں کی کارکردگی خراب ہے، ناصر حسین

484

کراچی :صوبائی وزیر برائے بلدیات ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے کےای ، حیسکو،سیسکو کی کارکردگی خراب ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ میں تعمیراتی صنعت کےفروغ کیلئے ٹیکسز کم کرنےکافیصلہ کیاگیا، دیہاڑی دارکاکورونامثبت آتا ہے تو اسکی فیملی کے لیےاعزازیہ مقرر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی وبا سے بچنے کے لیے ہمیں احتیاطی تدابیر اپنانی ہونگی، کورونا وائرس کے پھلاؤکو روکنے کےلیے ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا، عید پر قربانی کرتے ہوئے بھی وباسے بچنے کے لیے تمام تر احتیاط کو بالاطاق رکھنا ضروری ہے۔