عید الاضحیٰ پر مسجدالحرام کو بند رکھنے کا فیصلہ

650

ریاض:سعودی حکام نے کورونا وائرس کے پھیلاؤکے باعث عید الاضحیٰ کے موقع پر مسجدالحرام کو نمازیوں کے لیے 2 روز تک بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔ بدھ کو

سعودی خبر رساں ادارے عرب نیوز کے مطابق سعودی سیکیورٹی عہدیدار میجر جنرل محمد الاحمدی نے بتایا کہ مسجد الحرام کو یومِ عرفہ اور عید الضحی کے دن نمازیوں کے لیے بند رکھا جائے گا اور مسجد کے بیرونی احاطے میں بھی نماز کی ادائیگی پر پابندی برقرار رہے گی۔

انہوں نے مکہ کے شہریوں پر زور دیا کہ یوم عرفہ کے دن روزہ اپنے گھروں میں افطار کریں،ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ مکہ میں منی اور مزدلفہ کے مقام پر بنایا گیا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر مکمل طور پر فعال ہوگا۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹے کے لیے مکہ شہر کے داخلی مقامات پر مختلف سیکیورٹی فورسز کا پہرہ ہو گا جو اجازت نامے کے بغیر لوگوں کو شہر میں داخل ہونے سے روکیں گے۔

سیکیورٹی حکام نے حج کے لیے انتظامات کے پہلے مرحلے کا جائزہ لیا،اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اس وبائی صورتحال میں ہماری تمام تر توجہ حاجیوں کی صحت کے پہلو پر ہے۔

یاد رہے کہ کورونا وبا کے بعد سعودی عرب کی حکومت نے مارچ میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں 24 گھنٹے کا کرفیو اور مکمل لاک ڈان نافذ کردیا تھا اور مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں تاحکم ثانی عام لوگوں کا داخلہ بند کردیا تھا۔

بعدازاں کورونا کیسز میں نسبتا کمی کے بعد جون میں مکہ مکرمہ میں بھی کرفیو میں نرمی کردی گئی اور مسجدالحرام کو نمازیوں کے لیے کھول دیا گیا تھا تاہم اس سلسلے میں سخت حفاظتی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی تھی۔