آرمی چیف کی قطری سفیر سے ملاقات

588

اسلام آباد:چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے  قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمن الثانی نے ملاقات کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک فوج کی ترجمان آئی ایس پی آر  کا کہنا ہے کہ آرمی چیف اور قطری سفیر کی ملاقات میں باہمی دلچسپی،مختلف شعبوں میں تعاون کےاُمورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ  نے قطر کے سفیر کو پاکستان میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اُمیدہےپاک قطرتعلقات خطےمیں امن،استحکام،خوشحالی کیلئےمزیدفروغ پائیں گے۔

 قطرکےسفیرنےعلاقائی امن کےقیام میں پاکستان کےکردارکوسراہاتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینےکے عزم کا اظہارکیا۔