عزیربلوچ مقدمات :محمود انور پبلک پراسیکیوٹر مقرر

137

کراچی ( نمائندہ جسارت) لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے خلاف سرکار کی جانب مقدمات کی پیروی کرنے کا معاملہ ،سینئر
وکیل محمود انور کو کیسز کی پیروی کے لیے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر مقرر کردیا گیا۔محمود انور عزیر بلوچ کے خلاف دو مقدمات کی پیروی کریں گے، گزشتہ سماعت پر اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ایاز احمد کاکازئی نے کیسز کی پیروی کرنے سے معذرت کرلی تھی۔