بھارت اور امریکا کی مشترکہ بحری مشقیں

454
بحر ہند: امریکا اور بھارت کے 8 جنگی جہاز مشترکہ مشقوں میں شریک ہیں

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت اور امریکا کی بحریہ نے بحیرہ ہند میں مشترکہ فوجی مشقیں شروع کردیں۔ امریکی فوج نے بیان میں کہا ہے کہ عسکری مشقوں میں یو ایس ائر کرافٹ کیریئرنیمیٹز نے حصہ لیا۔ چین اور بھارت کے مابین سرحدی کشیدگی کے بعد واشنگٹن اور نئی دہلی کی بحری فوج کے مابین تعاون میں اضافہ نوٹ کیا جا رہا ہے۔ یو ایس ایس رونالڈ ریگن اور یو ایس ایس نیمیٹز کو15روز میں 2باربحیرہ جنوبی چین کے متنازع سمندر میں تعینات کیا گیا ہے۔