پی ٹی اے نے بیگو لائیو پر پابندی لگادی

569

پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر اخلاقی مواد پر بیگو لائیو پر پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے نے سوشل میڈیا ایپ اور ویڈیو شیئرنگ موبائل ایپلی کیشنز پر غیر اخلاقی مواد پر ایکشن لیتے ہوئے کارروائی کی۔

پی ٹی اے نے کہا کہ بیگو لائیو اور ٹک ٹاک پر غیراخلاقی اور فحش مواد شیئر ہورہا ہے جس کی وجہ سے دونوں ایپلی کیشنز سے اس حوالے سے جواب طلب کیا گیا مگر دونوں کی جانب سے تسلی بخش جواب موصول نہیں ہوا۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں غیراخلاقی اور فحش مواد شیئر کرنے پر ٹک ٹاک کو وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

پی ٹی اے کا مزید کہنا تھا کہ غیراخلاقی اور فحش مواد سے نوجوانوں پر برے اثرات مرتب ہورہے ہیں اس لیے دونوں کمپنیوں سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کے قانون کے مطابق کام کریں اور پاکستان کی اخلاقی قدروں کا خیال رکھیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹٰی اے) نے پب جی گیم پر بھی پابندی لگاچکی ہے۔