وزیراعظم ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی کابینہ اجلاس میں بٹھا سکتے ہیں،زلفی بخاری

362

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی کابینہ اجلاس میں بٹھا سکتے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے کہا کہ معاونین خصوصی کابینہ کے رکن نہیں ہیں اور ہر اجلاس میں شریک نہیں ہوتے، ان کو سیکریٹریز کی طرح بلایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاونین خصوصی کابینہ کے اجلاسوں میں صرف اس وقت شریک ہوتے ہیں جب خصوصی شرکت کے لیے بلایا جاتا ہے،کابینہ میں کسی کو دعوت دینے کی صوابدید وزیراعظم کی ہے اور  وزیراعظم عمران خان ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی کابینہ اجلاس میں بٹھا سکتے ہیں۔

زلفی بخاری نے کہا کہ دہری شہرت کا حامل شخص پارلیمنٹ کا رکن نہیں بن سکتا لیکن وزیراعظم پوری دنیا سے جس کو چاہیں معاون خصوصی بناسکتے ہیں۔

دہری شہریت سے متعلق پوچھے گئے سوال پر زلفی بخاری نے کہا کہ وہ اپنی برطانوی شہریت چھوڑنے کیلئے تیار ہیں، جب وزیراعظم کہیں گے وہ اپنی برطانوی شہریت چھوڑ دیں گے۔