ملک میں نااہلی کا وائرس قوم کو نقصان پہنچا رہا ہے، مرتضی وہاب

464

کراچی : سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ اس ملک میں نااہلی کا وائرس قوم کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  مرتضی وہاب نے کہاکہ عمران خان جب بھی نوٹس لیتے ہیں مافیا کےبجائے عوام کی چیخیں نکل جاتی ہیں، جو حکومت سےسوال کرتا ہے ان کیخلاف نیب انکوائری شروع ہوجاتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی موجودہ حکومت کی نااہلیاں قوم کے سامنے لائی،جو باتیں ہم عرصہ دراز سے کہہ رہے تھے، وہ  سپریم کورٹ نے بھی کہہ دیں۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ کل کورونا وائرس سےمتعلق مزید قانون سازی کریں گے،  کورونا کی وبا سے بچنے کے لیے آیندہ بھی ہمیں احتیاط کرنی ہے تا کہ ہم اس وائرس کا پھیلاؤ روک سکیں،ٹیسٹ زیادہ ہوں گے تو ظاہر ہے کیسز بھی زیادہ سامنے آئیں گے۔