عوام بہتر مستقبل کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دے، حافظ نعیم الرحمن

580

کراچی: حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ عوام اپنے بچوں کے بہتر مستقبل اور کے الیکٹرک کے ظلم کے خلاف جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔

کے الیکٹرک کی نااہلی و ناقص کارکردگی، سخت گرمی میں طویل لوڈشیڈنگ،بجلی کی قیمتوں میں مرحلہ وار اضافے اور اووربلنگ کی بڑھتی ہوئی شکایات کے خلاف احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ عید کے بعد شہری اپنے حق کے حصول کے لیے حساس مقامات سمیت گورنر ہاؤس اور وزیر اعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک نے مینٹیننس کے نام پر شہریوں کو عذاب میں مبتلا کیا ہوا ہے،ایم کیو ایم وفاقی کابینہ میں موجود ہے،ایم کیو ایم اگر واقعی کراچی کا درد رکھتی تو کراچی دشمن فیصلہ نہ ہونے دیتی،صوبائی اور وفاقی حکومت میں ایم کیو ایم کا اتفاق ہے اس کے باوجود شہر قائد کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

 حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ  ہم عوامی دباؤ سے عدالتوں میں پریشر ڈویلپ کرنا چاہتے ہیں، ہم مرحلہ وار تحریک کو آگے بڑھائیں گے۔