عید اور محرم میں احتیاط کی ضرورت ہے، آرمی چیف

679

راولپنڈی : چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر  جاوید باجوہ کا کہنا ہےکہ عید اور محرم میں احتیاط کی ضرورت ہے، ملکی سیکیورٹی کودرپیش ہر خطرے کا موثر جواب دیا جائے گا۔

پاک فوج کی ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کی زیر صدارت 233ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد کی گئی ، جس میں ملک کی اندرونی وبیرونی سیکیورٹی کے تناظر میں آپریشنل تیاریوں پر غورکیا گیا۔

خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر آرمی چیف نے تمام فارمیشنز کی تیاریوں کو سراہاتے ہوئےمقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا جائزہ لیا گیا، کور کمانڈر نے بتایا کہ بھارتی غیر قانونی اقدام کوآئندہ ماہ ایک سال ہوجائے گا،کور کمانڈرز نے کشمیریوں کی جہدوجہد آزادی کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

آرمی چیف نے کورونا کے خلاف سول انتظامیہ کی مددپر فارمیشنز کے تعاون کو سراہاتے ہوئے کہا کہ کورونا کے خلاف کامیابیوں کو احتیاط سے ہی برقرار رکھا جاسکتا ہے۔