وزیر داخلہ کی تربت خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

589

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کوئٹہ کے علاقے تربت میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کردی۔

وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ اس طرح کے واقعات میں ملوث لوگ ملک دشمن ہیں اور سخت سزا کے مستحق ہیں۔

اعجاز شاہ نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی بہتری ملک دشمن عناصر کو کھٹک رہی ہے، شر پسند عناصر کو ہر گز کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

دھماکے میں ہونے والے جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔