ٹنڈو آدم گیس سلینڈر پھٹنے سے  21 نوجوان شدید زخمی، اسپتا ل داخل

193

ٹنڈو آدم (نمائندہ جسارت) گیس سلینڈر پھٹنے سے نوجوان شدید زخمی، اسپتال داخل۔ ٹنڈو آدم بیرانی روڈ سعید کالونی سے متصل جنید انصاری کی گیس سلینڈر کی دکان میں گیس سلینڈر کا دھماکا ہونے کے سبب 21 سالہ نوجوان عدنان ملک شدید زخمی ہوگیا، جسے تعلقہ اسپتال طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا۔ واضح رہے کہ ٹنڈو آدم میں شہر کے مرکز میں متعدد گیس سلینڈر کی دکانیں موجود ہیں۔ سماجی تنظیموں نے حکام بالا سے ناقص سلینڈر فروخت کرنے والوں کیخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔