متحدہ عرب امارات کا خلائی مشن مریخ کے لیے روانہ

307
جاپان: متحدہ عرب امارات کا مشن مریخ کے لیے روانہ ہورہا ہے

ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات کا مریخ کے لیے پہلا خلائی مشن پیر کی صبح جاپانی خلائی اڈے تانیگاشیما سے روانہ ہوگیا، جو 7 ماہ میں تقریبا ً50 کروڑ کلومیٹر کا سفر طے کر کے مریخ پر پہنچے گا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق امارت نے مریخ کے لیے اپنی پہلی روبوٹک خلائی گاڑی روانہ کی ہے، جس کا نام ہوپ (امید) ہے، جو عرب دنیا کی جانب سے اس طرح کا پہلا مشن ہے۔ ’’ہوپ‘‘ کا مقصد مریخ پر پہنچ کر اس کی آب و ہوا اور ماحولیات کے بارے میں معلومات جمع کرنا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ یہ سیٹلائٹ فروری 2021ء تک سیارہ سرخ پر لینڈ کرے گا اور تقریبا 2 برس تک مریخ کا چکر لگا کر مریخ سے متعلق نئی معلومات مہیا کرے گا۔