بھارت: 1985 میں ہوئے شاہی راجا کے قتل میں ملوث 11 پولیس اہلکاروں پر فردِ جرم عائد

466

بھارتی ریاست متھرا میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) سمیت 11 پولیس اہلکاروں کو بھارتی ریاست راجستھان کے شہر بھرتپور کے سابق راجا مان سنگھ کے 35 سال قبل ہوئے قتل کا مجرم قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سی بی آئی کی عدالت نے راجا کے قتل کے الزام میں 18 پولیس اہلکاروں کیخلاف چارج شیٹ پیش کی تھی جن میں سے 4 مقدمے کی سماعت کے دوران فوت ہوگئے جبکہ 3 اہلکاروں کو بری کردیا گیا۔

سزا یافتہ پولیس عہدیداروں میں کان سنگھ بھٹی بھی شامل ہیں جو 1985 میں راجستھان کے بھرت پور میں نائب ایس پی کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

واضح رہے کہ مان سنگھ بھرت پور کے آخری مہاراجا سوائی وری جیندرا کے چھوٹے بھائی تھے جو فروری 1985 میں ہوئے پتشدد مظاہرے کے دوران پولیس کی فائرنگ سے مارے گئے تھے۔