تحریک انصاف نے ہر وعدے پر یو ٹرن لیا، خواجہ آصف

289

اسلام آباد: مسلم لیگ نے کے رہنما  خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے ہر وعدے پر یو ٹرن لیا،6 ماہ میں گندم کی قیمت کنٹرول نہیں ہوسکی۔

قومی اسمبلی کے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ دہری شہیریت والے لوگ کابینہ میں بیٹھے ہیں،ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ کابینہ میں غیر منتخب لوگ شامل نہیں کیے جائیں۔

انہوں نے کہاکہ چینی مہنگی کرنے والے جہانگیر ترین کو باہر جانے دیا، قومی اثاثے کسی ایک فرد کو نہ فروخت کیے جائیں،ن لیگ کے دور میں بے روزگاروں کو ہینڈشیک دینےکی پالیسی دی گئی۔