سندھ حکومت ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرے،وفاقی وزیر خوراک

627

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے خوراک فخر امام  نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  کو خط ارسال کیا ہے ، جس میں وفاقی وزیر نے گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف اقدامات کی سفارش کی گئی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خط میں گندم اسمگلنگ روکنے کے لیے اقدامات کی سفارش کرتے ہوئے فخر امام نے کہا ہے کہ سندھ حکومت گندم اسمگللنگ کی روک تھام کے لیے اقدامات کرے، گذشتہ سال بھی سندھ نے گندم ذخیرہ نہیں کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کو مناسب نرخ پر گندم کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہونی چاہیے ، ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

خط میں وفاقی وزیر نے  چیف سیکریٹر سندھ کو گندم کی طلب اور سپلائی متوازن رکھنے پر زور دیا ہے۔

فخر امام کا کہنا تھا کہ پنجاب میں گندم کی قیمت روکنے کے لیے مستحکم اقدامات کیے گئے ہیں ، جس کے بعد پنجاب میں سپلائی بہتر ہونے سے گندم کی قیمتیں مستحکم ہوئیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب نے گندم کی نقل وحمل پر پابندی ختم کردی گئی ہے، جس سے گندم عوام کی قوت خرید میں آگئی ہے۔