عامر لیاقت حسین کا ڈرامہ ختم ہوگیا

1384

اسلام آباد:رکن قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے رہنما عامر لیاقت حسین کا اپنی قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفیٰ ہونے کا ڈرامہ کیا تھا وہ اب ختم ہوگیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر متعدد ٹوئٹس میں عامر لیاقت حسین نے کہا کہ ‘وزیر اعظم عمران خان سے طویل ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے میرا 4 صفحات پر مشتمل استعفیٰ مسترد کردیا اور کہا کہ اس پر بات نہیں ہوگی۔

خیال رہے کہ چند روز قبل عامر لیاقت نے اپنی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا تاہم انہوں نے استعفیٰ مجاز فورم یعنی اسپیکر کو بھجوانے کے بجائے وزیراعظم کو پیش کرنے کا اعلان کیا تھا، جس پر  تحریک انصاف کےاپنے ہی کارکنوں نے انہیں سوشل میڈیا پرتنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ یہ ایک اور ڈرامہ ہے، کچھ صارفین نے لکھا کہ وزیراعظم سے ملاقات کرنے کا کوئی اچھا طریقہ بھی تلاش کیا جاسکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ‘اپنا دل کھول کر وزیر اعظم کے سامنے رکھا، انہوں نے کراچی کے مسائل پر آواز بلند کرنے کو سراہا اور کہا کہ یہی ایک سیاسی سوجھ بوجھ اور عوام کا درد رکھنے والے منتخب رہنما کا کردار ہونا چاہیے۔

عامر لیاقت نے کہا کہ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ‘آپ تحریک انصاف کا اثاثہ ہیں، کچھ چھوڑنے کی ضرورت نہیں، آپ کی ضرورت ہے اور ہم نے مل کر پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ‘جمہوریت میں پارٹی سے مسائل کے لیے اٹھنے والی آوازیں جو نظم و ضبط میں ہوں وہ پارٹی کو آکے لے کر جاتی ہیں، خوش ہوں کہ آپ نے کراچی کی آواز بن کر ہم سب کی توجہ مبذول کرائی۔