ایک دیو ہیکل شہاب ثاقب زمین کی طرف بڑھ رہا ہے اور . . . . . . . . ناسا نے خبردار کردیا

546

واشنگٹن: عالمی فلکیاتی ادارے ناسا نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلا میں ایک بڑا شہابِ ثاقب 48 ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے زمین کی جانب بڑھ رہا ہے.

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق امریکی فلکیاتی ادارے ناسا نے رپورٹ شائع کی ہے جس میں اس کا کہنا ہے کہ خلا میں 48 ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 2020 این ڈی نامی دیوہیکل سائز کا ایک شہابِ ثاقب زمین کی جانب بڑھ رہا ہے۔

اس شہابِ ثاقب کا حجم 170 میٹر بتایا گیا ہے جبکہ اس پتھر کا سائز لندن کے دریائے ٹیمز کے کنارے لگے لندن آئی یا ملینیئم وہیل سے بھی بڑا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ پتھر 24 جولائی کو زمین سے 5 لاکھ 86 ہزار کلومیٹر کے فاصلے سے گزرے گا۔