۔15 دن میں کورونا کے لیے  مخصوص اسپتال بنایا، ابرار الحق

221

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے چیئرمین، معروف گلوکار و سماجی شخصیت ابرار الحق نے کہا ہے کہ انہوں نے 15 دن میں کورونا کیلیے مخصوص اسپتال بنایا، چینی ڈاکٹرز کی مشاورت سے بنایا جانے والا اسپتال ٹو پیسجز تھری زون فارمولا کے تحت بنایا گیا جس میں 120 بیڈ، 15 وینٹیلیٹرز، 90 آکسیجن بیڈ ہیں، اسپتال میں مریضوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے، جن کے گھر راشن نہیں ہے ان کو راشن بھی فراہم کیا جاتا ہے جبکہ یہاں مریضوں کا نفسیاتی علا ج بھی کیا جاتا ہے، اے پی پی کو اپنے انٹرویو میں ابرار الحق نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی وزراء کے ساتھ اسپتال کا دورہ کیا اور اس کوشش کو بے حد سراہا۔