انجینئر ڈاکٹر عبدالعلیم خان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت

612

پاکستان انجینئرزفورم (پی ای ایف) کے صدر ڈاکٹر انجینئر عبدالعلیم خان کی اہلیہ کا گزشتہ دنوں جامعہ ملک عبدالعزیز اسپتال (جدہ) میں طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا، جن کی نماز جنازہ حرم مکی میں ادا اور تدفین مکہ مکرمہ کے قبرستان جنت المعلیٰ میں کی گئی۔ ڈاکٹر عبدالعلیم خان کی اہلیہ کے انتقال پرجدہ کی سیاسی، سماجی، ثقافتی، تعلیمی، صحافتی ،ادبی اور دینی تنظیموں کے عہداداروں اور ارکان نے اپنے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی۔ ڈاکٹر علیم نے تعزیت کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔
دریں اثنا انجینئرز فورم کے جنرل سیکریٹری انجینئر مسرور احمد، شکاگو سےفرینڈز آف ہیومنٹی کے احتشام الدین ارشد نظامی، جدہ میں ڈاکٹرعلی الغامدی، کشمیر کمیٹی جدہ کے صدر مسعود احمد پوری، خدمتِ خلق کمیٹی جدہ کے مولانا حبیب الرحمن، پی آر سی کے کنوینیئر انجینئر سید احسان الحق اور ان کے رفقا سید مسرت خلیل، الطاف ملک، اسلم تنویر، قاضی پرویز، قاری محمد آصف، اسرار خان، زمرد سیفی، ابو فرحان صدیقی، عبدالرشیدخان، سید نیاز احمد، سید نصیر احمد، سید غضنفر حسن، سید وصی امام، خالد جاوید اور دیگر نے ایک اجلاس میں ڈاکٹر علیم سے تعزیت اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی۔