ایران: 170 پاکستانی گرفتار

1059

اسلام آباد: ایرانی سیکورٹی اہلکاروں نے 170 پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی حکام نے 170 پاکستانیوں کو غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہوتے وقت گرفتار کیا ہے۔

ایرانی بارڈر سکیورٹی فورسز کی جانب سے یہ کارروائی اس وقت سامنے آئی جب پاکستانی خفیہ طور پر ایرانی سرحد میں داخل ہوئے جس کے نتیجے میں اہلکاروں نے  170 پاکستانیوں کو حراست میں لے لیا۔

حراست میں لئیے گئے پاکستانیوں کا تعلق صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا سے ہے جبکہ یہ افراد ایران کے سمندری راستے سے یورپ براستہ ترکی جانا چاہتے تھے۔