سرکاری ملازمت کیلئے 15 سالہ رعایتی مدت ختم

431

کراچی: سندھ حکومت نے سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی حد میں 15 سال رعایت کی مدت ختم کردی۔

نجی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی حد میں 15سال رعایت کی مدت ختم کردی گئی ہے، اس سے قبل 2018 میں سندھ حکومت نےسرکاری ملازمت کیلئے عمر کی حد میں 15سال رعایت دی تھی جو کہ 30 جون کو ختم ہو گئی۔

دوسری جانب نوٹیفکیشن کی مدت ختم ہونے کے حوالے سے ملازمت کے حصول میں سرگرم اور درخواست گزاروں نے سندھ حکومت اور وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ سے درخواست کی ہے کہ عمر کی حد میں رعایت کے نوٹیفکیشن کی مدت میں اضافہ کیا جائے کیونکہ کورونا وائرس کے باعث گزشتہ پانچ ماہ سے سرکاری ملازمت کے لیے جمع کرائے گئے فارم اور انٹرویوز اور نئی ملازمتوں کے اعلان میں تاخیر کی وجہ سے وہ تمام افراد رعائیت سے فائدہ نہیں اٹھا سکے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت کی جانب سے ریٹائرمنٹ کی عمر بھی کم کرنے کے حوالے سے غور کیا جا رہا ہے جس میں کہاگیا تھا کہ ریٹائرمنٹ کی عمر 55 سال کرنے پرغور شروع کر دیا گیا ہے، تاہم اس حوالے سے کو نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔